0
Friday 4 Jun 2021 17:54

غزہ کیخلاف صیہونی جنگ میں 10 ہزار شہری بے گھر ہوئے ہیں، فلسطینی وزیر

غزہ کیخلاف صیہونی جنگ میں 10 ہزار شہری بے گھر ہوئے ہیں، فلسطینی وزیر
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزیر محنت و آبادکاری ناجی سرحان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ میں 1 ہزار 200 فلسطینی گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ 1000 دوسرے گھروں کو بھی اس قدر نقصان پہنچا ہے کہ اب وہ رہائش کے قابل نہیں رہے۔ ناجی سرحان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں دوسرے 20 ہزار گھروں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ صرف گھروں کی تعمیر نو کے حوالے سے لگایا جانے والا تخمینہ ہی 15 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے درحالیکہ بے گھر ہونے والے 10 ہزار شہریوں میں سے 2 ہزار افراد کو ہنوز چھت میسر نہیں۔ عرب اخبار رأی الیوم کے مطابق فلسطینی حکومت کی جانب سے صیہونی جنگ میں مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکین کو 2 ہزار جبکہ جزوی طور پر تباہ ہوئے والے گھروں کے مالکین کو 1 ہزار ڈالر کی امداد دی جا رہی ہے درحالیکہ 6 انجینئروں پر مشتمل ایک مصری ٹیم نے تعمیر نو کے لئے بدھ کے روز غزہ کی پٹی کا دورہ بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 936257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش