QR CodeQR Code

اسکول کھلنے سے متعلق فیصلہ جب بھی کریں گے مشاورت سے کریں گے، سعید غنی

4 Jun 2021 19:01

ایک بیان میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ امتحانی پالیسی سے تعلیمی بورڈز کو اختلاف نہیں، کچھ بورڈز چیئرمینز نے تعلیمی پالیسی پر اختلاف کیا ہوگا، ہوسکتا ہے اس پالیسی سے کچھ نقصان ہو لیکن اس کا راستہ بھی نکالیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نویں اور دسویں کے امتحانات جولائی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانات میں 50 فیصد نمبر  ملٹی پل چوائس سوالات (ایم سی کیوز)، 20 فیصد مختصر اور 30 فیصد سوالات طویل ہوں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ امتحانی پالیسی سے تعلیمی بورڈز کو اختلاف نہیں، کچھ بورڈز چیئرمینز نے تعلیمی پالیسی پر اختلاف کیا ہوگا، ہوسکتا ہے اس پالیسی سے کچھ نقصان ہو لیکن اس کا راستہ بھی نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل یا پرسوں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کریں گے، اسکول کھلنے سے متعلق فیصلہ جب بھی کریں گے مشاورت سے کریں گے، اگر بازار، شادی ہال کھولتے ہیں تو ویکسینیشن لازمی ہوگی، شہری لازماً اپنی ویکسینیشن کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 936268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936268/اسکول-کھلنے-سے-متعلق-فیصلہ-جب-بھی-کریں-گے-مشاورت-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org