QR CodeQR Code

افغانستان میں پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا ایک خطرناک طوفان وجود پا رہا ہے، علامہ جواد نقوی

4 Jun 2021 19:08

لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی منافرت کی بنیاد ضیاء الحق کے دور میں رکھی گئی، تاکہ لوگوں کا رجحان امام خمینی کی طرف نہ ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ و تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اس وقت افغانستان میں پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا ایک خطرناک طوفان وجود پا رہا ہے جبکہ پاکستان میں سیاست اور مذہب کی آمیزش اور بیرونی مداخلت سے دہشتگردی کے طوفان کو مزید خطرناک بنانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی منافرت کی بنیاد ضیاء الحق کے دور میں رکھی گئی، تاکہ لوگوں کا رجحان امام خمینی کی طرف نہ ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 936269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936269/افغانستان-میں-پاکستان-کیخلاف-دہشتگردی-کا-ایک-خطرناک-طوفان-وجود-پا-رہا-ہے-علامہ-جواد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org