QR CodeQR Code

حکومت 7 ہزار ارب کا ٹیکس ہدف پورا نہیں کرسکے گی، مفتاح اسماعیل

4 Jun 2021 19:17

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت اور بنگلادیش بھی 8، 8 فیصد گروتھ کرتے ہیں، پاکستان کیوں نہیں کرسکتا؟ لیکن عمران خان کی حکومت میں ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے انہیں نہیں لگتا کہ حکومت سات ہزار ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کر پائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بھارت اور بنگلادیش بھی 8، 8 فیصد گروتھ کرتے ہیں، پاکستان کیوں نہیں کرسکتا؟ لیکن عمران خان کی حکومت میں ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔ دریں اثناء مسلم لیگ نون کے پری بجٹ سیمینار سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کا قرضہ 15 ہزار ارب روپے بڑھا دیا ہے، پی ٹی آئی نے معیشت سے کھلواڑ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 936271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936271/حکومت-7-ہزار-ارب-کا-ٹیکس-ہدف-پورا-نہیں-کرسکے-گی-مفتاح-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org