0
Friday 4 Jun 2021 20:22

بھارتی ایجنسی سے رابطہ پر سی ٹی ڈی کی طلبی، فاروق ستار نے ردعمل دیدیا

بھارتی ایجنسی سے رابطہ پر سی ٹی ڈی کی طلبی، فاروق ستار نے ردعمل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس میں سیاسی رہنماؤں کی طلبی کے  معاملے پر تنظیم ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے اپنا ردعمل دے دیا۔ فاروق ستار نے نجی ٹی وی سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی تک سی ٹی ڈی سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ  میرے پاس فون آیا اور کہا گیا کہ آپ نے آنا ہے۔ سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی نے کہا کہ نوٹس ملا اور تفصیلات بتائی گئیں تو جانے کا فیصلہ کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 936290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش