QR CodeQR Code

تفتیش سے ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ پانی چوری کررہے تھے، خرم شیر زمان

4 Jun 2021 20:27

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کارڈ کھیلنے کے لئے پانی چوری کا الزام لگایا تھا، جب وہاں تفتیش کی گئی تو پانی چوری پی پی کے اپنے لوگ کررہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تفتیش سے ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ پانی چوری کررہے تھے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان نے کہا کہ پوری دنیا میں وفاقی حکومت کی تعریفیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کارڈ کھیلنے کے لئے پانی چوری کا الزام لگایا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جب وہاں تفتیش کی گئی تو پانی چوری پی پی کے اپنے لوگ کررہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب وہاں ویڈیوز بنائی گئیں تو ان کے اپنے لوگوں کے نام سامنے آئے۔


خبر کا کوڈ: 936291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936291/تفتیش-سے-ثابت-ہوگیا-کہ-پیپلز-پارٹی-کے-لوگ-پانی-چوری-کررہے-تھے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org