0
Friday 4 Jun 2021 20:31

اس وقت سمندر کے پانی پر تیل کا کارپٹ بچھا ہوا لگتا ہے، مرتضیٰ وہاب

اس وقت سمندر کے پانی پر تیل کا کارپٹ بچھا ہوا لگتا ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس وقت سمندر کے پانی پر تیل کا کارپٹ بچھا ہوا لگتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کیماڑی جیٹی پہنچنے پر سمندر کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا اور کہا کہ اس وقت سمندر کے پانی پر تیل کا کارپٹ بچھا ہوا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کروڑوں اربوں روپے اس سمندر کی وجہ سے کماتا ہے، اُسے اس کی صفائی پر خرچ بھی کرنا چاہیئے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سمندر میں کچرا ڈالنے سے گریز کرنا چاہیئے، ہم نے یہاں مچھیروں کے ذریعے بھی سمندر کا کچرا صاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندر میں بھی کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا چاہیئے، سمندر کی صفائی میں نیوی، میری ٹائم اور ڈاکیارڈ نے بھی تعاون کیا۔
خبر کا کوڈ : 936293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش