0
Friday 4 Jun 2021 23:32

وزیراعظم کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش

وزیراعظم کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال کرنے کا روڈ میپ دے تو بات کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکا درجہ ختم کرکے ریڈلائن کراس کی تاہم مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بحال کرنے کا روڈ میپ دینے پر بھارت سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کو غیرقانونی اور عالمی قوانین کے خلاف اقدامات واپس لینا ہوں گے، بھارت کے ساتھ ہمیشہ مہذب، کھلے تعلقات رکھنے کی خواہش کی، جنوبی ایشیا میں غربت ختم کرنے کا بہترین راستہ باہمی تجارت ہے۔
خبر کا کوڈ : 936329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش