0
Saturday 5 Jun 2021 00:00

یمن، عالمی استکبار کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں ملین مارچ

یمن، عالمی استکبار کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں ملین مارچ
اسلام ٹائمز۔ یمن میں "یوم مردہ باد استکبار" منایا گیا جس کے حوالے سے شہر صعدہ میں منعقد ہونے والے ملین مارچ میں دسیوں ہزار یمنی شہریوں نے شرکت کر کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق ہر سال "مستکبرین کو للکار" کے عنوان سے منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے امسال "اسلحہ اور مورچہ بندی" کے عنوان سے برپا کئے گئے جبکہ جمعے کے روز منعقد ہونے والے اس ملین مارچ کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے خصوصا خطے میں جاری امریکہ و اسرائیل کی وسیع استعماری سیاست کی شدید مذمت کی اور اعلان کیا کہ یمن، فلسطینی مزاحمتی محاذ کا جزو لاینفک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملین مارچ کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یمنی قوم امت مسلمہ کے خلاف جاری امریکی و اسرائیلی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہے گی۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس غضب، جس سے غاصب یہودی لرزہ بر اندام ہوتے ہوئے اسے ختم کر دینا چاہتے ہیں؛ کا سرچشمہ قرآنی تمدن ہے جو ہمیشہ ہمیشہ باقی رہے گا۔ اس بیان میں زور دیا گیا ہے کہ مسلمانوں کی آئندہ نسلیں غاصب صیہونیوں کے خلاف اس سے کہیں بڑھ کر غضبناک ہوں گی۔ یمنی مظاہرین نے اپنے اختتامی بیان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام مسلمانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں جس کا دشمن پر حتمی اثر ہو گا۔ اس بیان کے آخر میں تاکید کی گئی ہے کہ عالمی استکبار جان لے کہ یمن، قدس کے اس مزاحمتی محاذ کا "جزو لاینفک" ہے جسے سید حسن نصر اللہ نے ایک عرصے سے آباد کر رکھا ہے!
خبر کا کوڈ : 936337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش