0
Saturday 5 Jun 2021 01:55

خیبر پختونخوا میں تمام تفریحی مقامات کھولنے کے احکامات جاری

خیبر پختونخوا میں تمام تفریحی مقامات کھولنے کے احکامات جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے کورونا ایس او پیز کےتحت واٹر پارکس، سوئمنگ پول اور تفریحی پارک کھولنے کے احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام واٹر پارکس، سوئمنگ پول اور تفریحی پارک کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، تاہم تمام تفریحی مقامات پر گنجاش کے مطابق 50 فیصد افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تفریحی مقامات پر انڈور کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوگی، فوڈ کارنرز بھی بند رہیں گے، سوئمنگ پولز کی باقاعدگی کے ساتھ کلورینیشن کی جائے گی، تفریحی پارکوں کے داخلی وخارجی راستوں اور پارکس کے اندر کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اعلامیہ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ پولیس اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 936347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش