QR CodeQR Code

پشاور میں غیر معیاری آکسیجن سلنڈرز سے بلیک فنگس پھیلنے کا خدشہ

5 Jun 2021 02:35

ای این ٹی ڈاکٹر نے زور دیا کہ سلنڈرز میں آکسیجن بھرنے کے دوران احتیاط برتی جائے، کورونا کی صورتحال میں بلیک فنگس کے مریض سامنے آرہے ہیں، اگر سلنڈرز کی صفائی بہتر طور پر نہ کی جائے تو بلیک فنگس کے سپورز (زردانے) ان کی تہہ میں بیٹھ جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ای این ٹی ڈاکٹر نے غیر معیاری آکسیجن سلنڈرز کے استعمال سے بلیک فنگس پھیلنے کے خدشے پر بورڈ آف گورنرز کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ گزشتہ دو ماہ میں 12 مریضوں کی سائی نس سرجری کی گئی جن میں سے 2 مریض کورونا سے صحت یاب ہونے کے دوران بلیک فنگس کا شکار ہوئے، صفائی نہ ہونے سے بلیک فنگس سلنڈرز کی تہہ میں پایا گیا۔ ای این ٹی ڈاکٹر نے زور دیا کہ سلنڈرز میں آکسیجن بھرنے کے دوران احتیاط برتی جائے، کورونا کی صورتحال میں بلیک فنگس کے مریض سامنے آرہے ہیں، اگر سلنڈرز کی صفائی بہتر طور پر نہ کی جائے تو بلیک فنگس کے سپورز (زردانے) ان کی تہہ میں بیٹھ جاتے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ مریضوں کے لئے آکسیجن کا جو انتظام کیا جائے تو گیس پانی کے چیمبر سے گزارنے کے لئے بھی پانی کی صفائی ضروری ہے، کیونکہ اگر پانی کی صفائی نہ ہو تو سپورز بننے کا خدشہ ہوتا ہے، بروقت علاج نہ ہونے پر بلیک فنگس کے جسم میں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے، زرعی و نمی کے حامل علاقوں میں رہنے والے افراد کو بلیک فنگس کا شکار ہوئے کا زیادہ احتمال ہوتا ہے۔ ادھر سیکرٹری صحت امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو مریضوں کے زیراستعمال سلنڈرز کی صفائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 936354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936354/پشاور-میں-غیر-معیاری-ا-کسیجن-سلنڈرز-سے-بلیک-فنگس-پھیلنے-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org