0
Saturday 5 Jun 2021 18:14

لاہور، نظام المدارس کی اساتذہ و طلباء کو ویکسین لگوانے کی ہدایت

لاہور، نظام المدارس کی اساتذہ و طلباء کو ویکسین لگوانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ نظام المدارس پاکستان کے تحت کام کرنیوالے ملک بھر کے مدارس کے ذمہ داران سے کہا گیا ہے کہ مدارس میں زیر تعلیم طلبہ، اساتذہ اور عملہ کی ویکسی نیشن کروائی جائے اور حکومت کی طرف سے لگائی جانیوالی مفت ویکسین کی سہولت سے استفادہ کیا جائے۔ یہ ہدایات نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر محمد آصف اکبر نے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت ناگزیر ہے، ویکسین لگوانے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ویکسین کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اس پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ جلد سے جلد کورونا وائرس وباء سے نجات دے اور تعلیمی، سماجی، اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوں۔ علامہ میر آصف اکبر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی آگاہی مہم کی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 936382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش