0
Saturday 5 Jun 2021 10:14

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی 32ویں برسی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام 

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی 32ویں برسی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام مسجد ابوطالب حسین آباد میں امام خمینی رحمة اللہ علیہ کی 32ویں برسی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مولانا حسنین خان قمی نے خطاب کیا۔ جبکہ برسی میں صوبائی سیکرٹری شعبہ عزاداری صفدر حسین خان، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل جمیل حسین خان، ساجد خان گشکوری، ملک اختر حسین، ریاض حسین خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا حسنین خان قمی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں انقلابی تحریک نے ظلم کے ایوانوں پر لرزہ طاری کر رکھا ہے۔ عراق، شام اور یمن سمیت جہاں جہاں لوگ مرجعیت سے جڑے ہوئے ہیں وہاں وہ ایک مضبوط چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ اگر پاکستان میں بسنے والے مسلمان عوام باہم ہو جائیں تو دنیا کی ایک مضبوط اور نمایاں طاقت بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے شیطانی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے امام خمینی کی مزاحمتی و انقلابی فکر ایک بہترین حکمت علمی تھا، اگر کشمیر کے مظلومین اس خط پر عمل پیرا ہوں تو ظالم ہندوستانی فوج سے ابدی نجات ممکن ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 936395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش