QR CodeQR Code

چلاس، سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 9 افراد زخمی

5 Jun 2021 12:00

ریسکیور زرائع کے مطابق ہڈور کے قریب سیاحوں کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار 9 افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ چلاس میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گرنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیور زرائع کے مطابق ہڈور کے قریب سیاحوں کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 936412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936412/چلاس-سیاحوں-کی-گاڑی-کھائی-میں-جا-گری-9-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org