0
Saturday 5 Jun 2021 12:23

چین سے کرونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے کرونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ چین سے کرونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ 10 لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ رواں ماہ چین سے کرونا ویکسین کی ایک کروڑ سے زائد ڈوز پاکستان لائی جائیں گی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 85 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن مہم کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات جاری ہیں، جس کے تحت ویکسین کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 936415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش