0
Saturday 5 Jun 2021 17:38

کورونا بحران میں بھی مودی خود کو سجانے میں لگے رہے، پرینکا گاندھی

کورونا بحران میں بھی مودی خود کو سجانے میں لگے رہے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ جب کورونا کی دوسری لہر کے مقابلے کی تیاری کی جانی تھی، تب مودی اس وقت وبا پر جیت حاصل کرنے کا اعلان کر کے خود کا چہرا چمکانے میں مصروف رہے۔ انہوں نے اپنی ’ذمہ دار کون‘ مہم کے تحت ہفتے کو فیس بک پوسٹ میں مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ جن کے اوپر ملک بچانے کی ذمہ داری عائد تھی وہ صرف اپنے چہرا چمکاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز سے ہی مودی اپنی بیان بازی اور انتخابی انداز میں بار بار قومی اور عالمی فورموں پر کورونا کی جنگ جتنے کا اعلان کر کے اپنا چہرا چمکا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کورونا کی دوسری لہر کا سامنے کرنے کا وقت تھا لیکن مودی حکومت نے کورونا کے لئے مختص بستروں کی تعداد کم کردی اور مسلسل آکسیجن بیڈ، آئی سی یو اور وینٹی لیٹر بیڈ کم کئے جا رہے تھے۔ انہوں نے مودی حکومت پر میڈیکل بجٹ میں کٹوتی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب مودی 2014ء میں برسر اقتدار آئے تو سب سے پہلے مودی حکومت کے صحت بجٹ میں 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال صحت سے متعلق امور کی پارلیمانی کمیٹی نے کورونا بحران کا ذکر کرتے ہوئے اسپتالوں کے بیڈ ، آکسیجن کی دستیابی پر خصوصی توجہ دینے کی بات کی تھی لیکن حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی۔
خبر کا کوڈ : 936426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش