0
Saturday 5 Jun 2021 17:38

اترپردیش بھارت، شہید مسجد کی جگہ چلڈرنس پارک کی تعمیر ہوگی

اترپردیش بھارت، شہید مسجد کی جگہ چلڈرنس پارک کی تعمیر ہوگی
اسلام ٹائمز۔ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور اُن کی مساجد کو نشانہ بنانا بی جے پی کا محبوب مشغلہ معلوم ہوتا ہے بلکہ برسر اقتدار پارٹی کا سیاسی محور یہی موضوعات کے ساتھ ساتھ نفرت اور انتشار پیدا کرنے کی سیاست پر گھومتا ہے۔ مسجدوں کو نشانہ بنانے کی تازہ مثال بی جے پی نے اپنی حکمرانی والی ریاست یو پی میں پیش کی ہے جہاں بارہ بنکی میں غریب نواز مسجد کو ایس ڈی ایم کی جانب سے غیرقانونی طور پر شہید کردیا گیا۔ اس کے ازالے کی سمت کوئی قدم اٹھانے کے بجائے بی جے پی حکومت نے شہید مسجد کی جگہ چلڈرنس پارک کی تعمیر کا عمل شروع کردیا ہے۔ چنانچہ خود برسر اقتدار بی جے پی کے ایم ایل اے نے پارک کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ اس موقع پر کئی سرکاری عہدے دار موجود رہے۔

رام سنیہی گھاٹ کی قدیمی وقف مسجد کی جگہ گزشتہ روز مقامی بی جے پی رکن اسمبلی اور سی ڈی او نے پارک کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنے آگے کے مشن کو واضح کردیا کہ اب وہاں مسجد کی بحالی کبھی نہیں ہونے دی جائے گی۔ 17 مئی کو تحصیل انتظامیہ کی طرف سے تب کے ایس ڈی ایم کے طور پر تعینات جوائنٹ مجسٹریٹ، آئی اے ایس ٹرینی دیوانشو پٹیل نے ایک جوڈیشل آرڈر کے ذریعہ بھاری پولیس و پی ایس فورس کو لے کر اور علاقہ کو چھاؤنی میں بنا کر مسجد کو شہید کر ڈالا تھا۔ سنی سنٹرل وقف بورڈ اور مسجد کی انتظامیہ کمیٹی مسجد کو غیرقانونی طور پر شہید کرنے کے سرکاری عمل کے خلاف اور مسجد کو دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کروانے کے لئے الہ آباد ہائیکورٹ سے رجوع ہونے کی تیاری میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 936428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش