QR CodeQR Code

دہلی کی عوام کو فی الحال لاک ڈاؤن سے راحت نہیں ملے گی، اروند کیجریوال

5 Jun 2021 17:37

دہلی کے وزیراعلٰی نے کہا کہ ماہرین کے ساتھ بات کر کے یہ طے کیا گیا ہے کہ آئندہ لہر میں 37 ہزار کیسوں کا عروج مان کر تیاری شروع کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن کو مزید کچھ دنوں کے لئے بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان سے ان لوگوں کو کافی مایوسی ہوگئی جو لگاتار لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اروند کیجریوال نے اپنے بیان میں بتایا کہ دہلی میں آج کے بعد بھی لاک ڈاؤن جاری رہے گا، لیکن کافی رعایت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے رعایتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جا سکتے ہیں اور ضروری سامان کی دکانیں روزانہ کھلیں گی۔ علاوہ ازیں دہلی میٹرو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری دفاتر میں گروپ اے افسران 100 فیصد اور باقی اس کے نیچے والے 50 فیصد افسر کام کریں گے، ضروری خدمات میں 100 فیصد ملازمین کام کریں گے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ ماہرین کے ساتھ بات کر کے یہ طے کیا گیا ہے کہ آئندہ لہر میں 37 ہزار کیسوں کا عروج مان کر تیاری شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 420 ٹن آکسیجن کی اسٹوریج صلاحیت تیار کی جا رہی ہے، 25 آکسیجن ٹینکر خریدے جا رہے ہیں اور 64 آکسیجن پلانٹ لگ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 936429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936429/دہلی-کی-عوام-کو-فی-الحال-لاک-ڈاو-ن-سے-راحت-نہیں-ملے-گی-اروند-کیجریوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org