0
Saturday 5 Jun 2021 19:28

حکومت نے بجٹ میں پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف شرط مان لی

حکومت نے بجٹ میں پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف شرط مان لی
اسلام ٹائمز۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے بڑے فیصلوں کی تیاری کرلی۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بارے میں مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے بڑے فیصلوں کی تیاری کرلی جس میں پنشنرز پر ٹیکس لگانا بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی تجویز پر تمام پینشنرز پر ساڑھے 7 فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت پینشز کو سالانہ کی مد میں 250 ارب روپے کی ادائیگی کرتا ہے، گریجیوٹی پر بھی ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطبق مجوزہ پلان میں وفاقی حکومت جنرل پرویڈنٹ فنڈ کے منافع پر بھی ٹیکس عائد کرنا بھی شامل ہے، حکومت کو پینشن فنڈز پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے سے 18 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہونے کا تخمینہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 936455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش