QR CodeQR Code

اعلی سطحی عمانی وفد صنعاء پہنچ گیا

5 Jun 2021 19:53

عمانی وفد کے ہمراہ صنعاء پہنچے پر المسیرة کو انٹرویو دیتے ہوئے یمنی مذاکراتی مشن کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ ہم درحقیقت عمان میں کی جانیوالی کوششوں کو نتیجے تک پہنچانے کیلئے آج صنعاء پہنچے ہیں تاکہ اس ذریعے سے اپنے قومی مفاد کیساتھ ساتھ پورے خطے کے مفاد کی جانچ پڑتال بھی کیجا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ عمان کا ایک اعلی سطحی وفد اہم امور پر بات چیت کے لئے آج صنعاء پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمان میں موجود یمن کے مذاکراتی مشن کے سربراہ محمد عبدالسلام الحوثی بھی اس وفد کے ہمراہ ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے عرب چینل المسیرة کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ عمانی سلطان کے خصوصی حکم اور  مشترکہ بقائے باہمی کے اصول کے تحت صنعاء کے دورے پر پہنچنے والے اس وفد کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا اور مشترک مفاد کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یمن کی ابتر انسانی صورتحال کو بہتر بنانے اور جاری عمل امن کو مزید آگے بڑھانے کے لئے یمن آئے ہیں۔ محمد عبدالسلام نے تاکید کی کہ ہم درحقیقت عمان میں کی جانے والی کوششوں کو نتیجے تک پہنچانے کے لئے آج صنعاء پہنچے ہیں تاکہ اس ذریعے سے اپنے قومی مفاد کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے مفاد کی جانچ پڑتال بھی کی جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 936460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936460/اعلی-سطحی-عمانی-وفد-صنعاء-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org