0
Saturday 5 Jun 2021 21:56

وزیراعلیٰ سندھ کے علاقے کی خواتین چار کلومیٹر دور سے پانی لاتی ہیں، خواجہ اظہار

وزیراعلیٰ سندھ کے علاقے کی خواتین چار کلومیٹر دور سے پانی لاتی ہیں، خواجہ اظہار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی اپنے علاقے کو پانی نہیں دے سکے، وزیراعلیٰ کے علاقے کی خواتین چار کلو میٹر دور سے پانی لاتی ہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 23 اراکین ایوان میں موجود تھے، کورم پورا نا ہونے کے باوجود بل پاس کیا ہے۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ  قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سندھ میں اپوزیشن کی آواز دبانے کا نوٹس لیں۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت 2028ء تک رہی تو کے فور نہیں بنے گا، وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پانی پر نیب کو تیز ترین تحقیقات کا حکم دیں۔
خبر کا کوڈ : 936473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش