QR CodeQR Code

امام خمینی صدی کے عظیم مفکر، علمی و انقلابی شخصیت ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

5 Jun 2021 22:32

نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ امام خمینی کے دیئے ہوئے نظام مملکت اور معاشرت کے بعد عالمی سطح پر موجود اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوا کہ اسلام کے پاس مملکت چلانے یا عصر جدید کے تقاضوں کے مطابق کوئی لائحہ عمل یا نظام نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 32 ویں برسی کے موقع العارف اکیڈمی میں نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں، جنہوں نے علم و شعور اور عمل و کردار کے ذریعے مسلمانوں کی صحیح خطوط پر رہنمائی کرکے پیغمبرانہ فریضہ انجام دیا اور عوام کو اسلامی انقلاب کے ذریعہ اسلام کی صحیح اور آئیڈیل تصویر دکھائی، جس کے اثرات آج بھی عالم اسلام میں بالعموم اور مملکت ایران پر بالخصوص نظر آتے ہیں، امام خمینی جیسی نابغہ روزگار شخصیتیں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی دنیائے اسلام کی ایسی معتبر شخصیت ہیں جو علمی اور تحقیقی میدان میں سرکردہ حیثیت کی حامل ہے اور سیاسی و عملی میدان میں بھی رہبری و رہنمائی کا عملی و مثالی نمونہ ہے، ایسی ہمہ جہت شخصیات ہی وقت کا دھارا اور عوام کی تقدیر بدلتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی کے دیئے ہوئے نظام مملکت اور معاشرت کے بعد عالمی سطح پر موجود اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوا کہ اسلام کے پاس مملکت چلانے یا عصر جدید کے تقاضوں کے مطابق کوئی لائحہ عمل یا نظام نہیں ہے، آپ نے نظریہ ولایت فقیہہ اور حکومت اسلامی کا ڈھانچہ پیش کرکے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ اسلام میں جامع ضابطہ حیات موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 936483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936483/امام-خمینی-صدی-کے-عظیم-مفکر-علمی-انقلابی-شخصیت-ہیں-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org