0
Saturday 5 Jun 2021 22:46

گلگت، ڈیوٹی سے غیر حاضر اور ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم

گلگت، ڈیوٹی سے غیر حاضر اور ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث اور ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن گلگت بلتستان کی جانب سے تمام سیکرٹریز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنس کے نام جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جی بی رولز آف بزنس 2009 کے تحت تمام سیکرٹریز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنس اپنے اپنے محکموں میں ڈسپلن اور ضابطوں پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں مجاز اتھارٹی کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ سرکاری ملازمین ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر بھی ہیں۔ اس لیے تمام انتظامی سیکرٹریز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنس کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر سرکاری ملازمین کی ناپسندیدہ سرگرمیوں کو روکنے کے ساتھ انہیں حاضری کا پابند بنائیں، ساتھ ہی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی کریں۔ یاد رہے کہ گلگت میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے سرکاری ملازمین تین روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ سرکاری ملازمین ڈی آر اے الائونس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 936489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش