0
Saturday 5 Jun 2021 23:05
آزاد فلسطینی ریاست کا قیام فلسطینی مسلمانوں کا حق ہے

فلسطینیوں سے ہمارا روحانی اور قلبی تعلق ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

فلسطینیوں سے ہمارا روحانی اور قلبی تعلق ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین ہمارا آزمودہ دوست ہے، جو مستقبل میں دنیا کی ایک عظیم فوجی اور اقتصادی طاقت بن جائے گا۔ ہمارے قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ نے آج سے 90 برس قبل الہامی انداز میں چین کے ابھرنے کی پیشن گوئی کر دی تھی۔ ہم اسرائیل کی اس لیے مخالفت کرتے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اس کی مخالفت کی تھی۔ فلسطینیوں سے ہمارا روحانی اور قلبی تعلق ہے۔ آل انڈیا مسلم لیگ نے 1920ء میں ہندوستان سے ایک طبی مشن فلسطین روانہ کیا تھا، جس سے اس تعلق کی گہرائی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام فلسطینی مسلمانوں کا حق ہے۔

جب یورپ کی واحد اکثریتی مسلمان ریاست بوسنیا کو سربیا کی جارحیت کا سامنا تھا، تب پاکستان نے اسلامی اخوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا کی درخواست پر ٹینک شکن اسلحہ بالکل مفت فراہم کیا تھا۔ پاکستان کی اس محبت کو بوسنیا کے رہنماء اور عوام نے آج بھی یاد رکھا ہوا ہے۔ ہمارا ملک پوری اسلامی دنیا کے لیے قوت و شوکت کا باعث ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی سیاست، معیشت اور معاشرت کو نظریہ پاکستان کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور اس سلسلے میں ٹرسٹ جیسے قومی نظریاتی ادارے کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ قبل ازیں تقریب کے میزبان میاں فاروق الطاف نے کہا کہ پاکستان ایک عطیہ خداوندی ہے، جس کی خدمت اور حفاظت ایک مقدس فریضہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 936494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش