0
Saturday 5 Jun 2021 23:29

کوئٹہ میں سالانہ بجٹ جائزہ اجلاس کا انعقاد

کوئٹہ میں سالانہ بجٹ جائزہ اجلاس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت رواں مالی سال اور آئندہ مالی سال 22-2021 بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان عوامی پارٹی سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کے وزراء، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریز، ایم پی ایز اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو محکمہ خزانہ کی جانب سے رواں مالی سال اور آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ، رواں مالی سال کے سپلیمنٹری بجٹ، رواں مالی سال کی کل وفاقی، صوبائی اور کیپٹل فارن ریسیپٹس اور بجٹ ٹائم لائن 22-2021 پر بریفننگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو آئندہ مالی سال بجٹ 22-2021 کے عوامی نوعیت کے سماجی فنڈز اور پروگراموں سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آئندہ بجٹ میں بیروزگار انجینئرز اور گریجویٹس کے لئے انٹرنشپ پروگرامز شروع کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کی رقم بڑھانے، ہائیر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے قیام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فنڈز کے بہتر استعمال کے لیے عدم مرکزیت ناگزیر ہے اور محکموں کو سخت مالی نظم و نسق کی پالیسی پر کاربند رہنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے جامع پروگرام وضع کیا جا رہا ہے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تعلیم، صحت، سماجی تحفظ اور دیگر سماجی شعبوں کو اہمیت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 936501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش