0
Saturday 5 Jun 2021 23:46

پشاور، رکن صوبائی اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن جاکر خود بجلی بحال کردی

پشاور، رکن صوبائی اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن جاکر خود بجلی بحال کردی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے گرڈ اسٹیشن میں جاکر خود بجلی بحال کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے پشاور کے آخوند آباد گرڈ اسٹیشن میں لوگوں کے ہمراہ جاکر خود بجلی بحال کردی۔ ذرائع کے مطابق عملے نے بہانہ بنایا کہ فیڈرز میں خرابی ہے، اس لیے بجلی بحال نہیں کی جارہی، خرابی کی وجہ سے کوئی کرنٹ لگنے سے مر بھی سکتا ہے۔ رکن اسمبلی فضل الٰہی نے کہا کہ کوئی خرابی نہیں ہے، اگر کوئی مر گیا تو میں جانوں اور میرا کام جانے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کرسکتے، واپڈا اہلکار کو گریبان سے پکڑیں جو اہلکار بجلی بند کرنے آئے انہیں پکڑ کر باندھ دیں۔ رکن اسمبلی فضل الٰہی نے بجلی بحال کرنے کے بعد عوام سے گفتگو بھی کی، بجلی بحال ہونے پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سخت گرمی کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 936503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش