QR CodeQR Code

برکینا فاسو میں دہشتگردوں کے حملے میں 100 سے زائد شہری ہلاک

6 Jun 2021 01:00

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں مسلح حملہ آوروں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے سو سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ برکینافاسو میں دہشتگردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے 100 سے زائد مکینوں کو ہلاک کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں مسلح حملہ آوروں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے سو سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ حملہ آوروں نے جمعہ کی شب مقامی وقت کے مطابق 2 بجے سولہان کے ایک چھوٹے گاؤں میں گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملہ آوروں نے گاؤں کے درجنوں گھروں کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔ رپورٹس کے مطابق حکومت نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 936510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936510/برکینا-فاسو-میں-دہشتگردوں-کے-حملے-100-سے-زائد-شہری-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org