QR CodeQR Code

جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے ایڈوائزری بورڈ کا قیام

6 Jun 2021 06:13

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، ہمیں پورا حق حاصل ہے کہ ہم اپنی نسل کی اسلامی اصولوں کے مطابق نشوونما کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے تحت مشاورتی بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، بورڈ کے پہلے اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ کسی بھی تبدیلی کو لانے اور اسے قائم رکھنے میں تعلیم کا اہم کردار ہے، اس کام کو پیشہ ورانہ تقاضوں کے مطابق اس طرح کرنا کہ جس سے معاشرے اور ملک کو مستحکم کیا جا سکے، وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، ہمیں پورا حق حاصل ہے کہ ہم اپنی نسل کی اسلامی اصولوں کے مطابق نشوونما کریں۔ شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر محمد عظیم صدیقی نے بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت افراد اور ملک کو صلاحیت اور صالحیت دونوں کی ضرورت ہے، کچھ تعلیمی ادارے باصلاحیت افراد پیدا کر رہے ہیں، جو یا تو ملک سے باہر چلے جاتے ہیں یا پھر کرپشن کے نت نئے طریقوں سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبہ بھر سے تشریف لائے ہوئے نومنتخب بورڈ ممبران نے کام کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا اور معاشرتی ترقی کے اس کام میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


خبر کا کوڈ: 936533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936533/جماعت-اسلامی-سندھ-شعبہ-تعلیم-کے-ایڈوائزری-بورڈ-کا-قیام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org