QR CodeQR Code

آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کریگی، اسداللہ بھٹو

6 Jun 2021 06:22

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر نے کہا کہ اپوزیشن کی برسراقتدار آنے والی جماعتوں نے اپنے دور میں وہی کام کئے تھے، جو اب تحریک انصاف کی حکومت کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی، کیونکہ اپوزیشن کی برسراقتدار آنے والی جماعتوں نے اپنے دور میں وہی کام کئے تھے، جو اب تحریک انصاف حکومت کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر محمد حسین محنتی، قیم کاشف شیخ و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اسداللہ بھٹو نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب برپا اور قوم کو دیانتدار قیادت فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، الیکشن میں حصہ لینا اور سیاسی حکومت قائم کرنا بھی دین کا کام سمجھ کر کرتے ہیں، جماعت اسلامی عام و بلدیاتی انتخابات میں اپنے پرچم، نشان اور منشور کے مطابق ہر ضلع میں حصہ لے گی، ذمہ داران انتخابات کی بھرپور تیاری اور قوم کو دیانتدار، بے داغ اور اچھی شہریت رکھنے والے امیدوار کو پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دستور کی دفعہ 62, 63 کے مطابق دیانتدار قیادت کو آگے بڑھانے کیلئے جماعت اسلامی معاشرے کے اچھے لوگوں کو انتخابات میں کھڑا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 936536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936536/آئندہ-انتخابات-میں-جماعت-اسلامی-کسی-پارٹی-سے-اتحاد-نہیں-کریگی-اسداللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org