0
Sunday 6 Jun 2021 06:46

بھارتی وائرس کے سبب برطانیہ میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

بھارتی وائرس کے سبب برطانیہ میں کورونا کیسز بڑھنے لگے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وائرس کے سبب برطانیہ میں کورونا وائرس کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کیسز میں 70 فیصد تک اضافہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں برطانیہ بھر میں 5 ہزار 765 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3398 تھی جو اب کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے صرف 7 اموات ہوئیں جبکہ آج ایک دن میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وائرس کے سبب 21 جون سے لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کرنے کا روڈ میپ بھی خدشات کا شکار ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 936540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش