0
Sunday 6 Jun 2021 14:24

چین میں چاقو بردار نوجوان کا راہگیروں پر حملہ، 6 ہلاک اور 14 زخمی

چین میں چاقو بردار نوجوان کا راہگیروں پر حملہ، 6 ہلاک اور 14 زخمی
اسلام ٹائمز۔ چین کے ایک بازار میں چاقو بردار نوجوان نے راہگیروں پر پہ در پہ وار کرکے 6 کو ہلاک اور 14 زخمی کو کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے انہوئی کے شہر انقنگ میں 25 سالہ نوجوان نے ایک بازار میں خریداروں اور راہگیروں پر چاقو کے وار کیے۔ چاقو بردار نوجوان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تعاقب کے بعد 25 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نوجوان نے بیروزگاری سے پریشان ہوکر غصے میں آکر شہریوں پر حملے کیے۔چین میں عمومی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں اس لیے عام شہریوں کی اسلحے کی خریداری ممکن نہیں۔ اسلحہ نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد چاقو یا چھری کا استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں چین کے ایک نرسری اسکول میں چاقو بردار نوجوان نے حملہ کرکے دو بچوں کو قتل اور 16 کو شدید زخمی کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 936567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش