0
Sunday 6 Jun 2021 14:50

نوجوان امام خمینیؒ کے افکار سے دور نہ ہوں، علامہ سید جواد نقوی

مسلمانوں میں انتشار اسرائیلی و امریکی منصوبہ ہے، برسی کی تقریب سے خطاب
نوجوان امام خمینیؒ کے افکار سے دور نہ ہوں، علامہ سید جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ و تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کی 32ویں برسی کی مناسبت سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کی بابصیرت شخصیت نے اپنے 1988ء کے ایک خطبے میں متوجہ کیا تھا کہ یہ صیہونی ریاست مسلمانوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنانا چاہتی ہے، امام خمینیؒ نے انقلاب کے اوائل میں مسلمان ممالک کو خاص اہمیت دی، لیکن جب امام خمینیؒ نے دیکھا کہ ان مسلمان ممالک کی حیثیت صرف ایک مزدور کی ہے، تو آپؒ نے کہا کہ امتیں فلسطین کی آزادی کیلئے اپنا الگ راستہ اپنائیں، کیونکہ حکومتیں ذلت و رسوائی کے راستے پر ہیں، چنانچہ امامؒ نے یہ مسئلہ حکومتوں سے لے کر امتوں کے سپرد کر دیا۔

علامہ سید جواد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ امام خمینیؒ نے شروع سے ہی مسلم اقوام کو بتا دیا تھا کہ یہ اسرائیل ایک چھوٹے سے چوہے کی مانند ہے، جس نے مسلمانوں کی صفوں میں بھگدڑ مچا رکھی ہے، اگر تمام مسلمان مل کر ایک بالٹی پانی بھی اسرائیل پر گرا دیں تو اسرائیل نیست و نابود ہو جائے گا۔ علامہ سید جواد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اہم نکتہ جو عالم اسلام کی سیاسی و دفاعی شخصیات کی نظر سے پنہاں نہیں رہنا چاہیئے، وہ مزاحمتی محاذ کو دیوار سے لگانے کی امریکی اور صیہونی سیاست ہے، شام میں خانہ جنگی شروع کروانا، یمن کی ناکہ بندی اور وہاں شب و روز قتل عام، عراق میں ٹارگٹ کلنگ، تخریبی اقدامات اور داعش کی تشکیل، علاقے کے بعض دیگر ممالک میں ایسے ہی واقعات، یہ سب مزاحمتی محاذ کو الجھا دینے اور صیہونی حکومت کو موقع دینے کے حربے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض مسلم ممالک کے سیاستدانوں نے نادانستگی میں اور بعض نے دانستہ طور پر دشمن کے ان حربوں کی مدد کی ہے۔ اس خبیثانہ سیاست کے نفاذ کا سدباب کرنے کا طریقہ پورے عالم اسلام میں غیور نوجوانوں کی طرف سے پرزور مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اور خاص طور پر عرب ممالک میں نوجوانوں کو امام خمینیؒ کے افکار کو نظر سے دور نہیں ہونے دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کی فکر پر عمل کرکے ہی پوری دنیا کے مستضعفین آزادی حاصل کرسکتے ہیں، امامؒ نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالم سے نفرت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 936568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش