0
Sunday 6 Jun 2021 19:33

لاہور، عادی مجرموں کا ریکارڈ چیک کرنے کیلئے پولیس کو ڈیوائسز مل گئیں

لاہور، عادی مجرموں کا ریکارڈ چیک کرنے کیلئے پولیس کو ڈیوائسز  مل گئیں
اسلام ٹائمز۔ عادی مجرموں کو ٹریس کرنے میں پولیس کیلئے آسانی پیدا کر دی گئیں، تمام تھانوں کو بائیو میٹرک سکینر ڈیوائسز فراہم کر دی گئیں، تھانے ملزمان کے کوائف مرکزی ڈیٹا بیس سے چیک اور نئے جمع کروا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں کو بائیو میٹرک سکینر ڈیوائسز فراہم کر دی گئی ہیں۔بائیو میٹرک سکینر ڈیوائسز کی وصولی کے بعد تھانے ملزموں کے کوائف مرکزی ڈیٹا بیس سے چیک کرنے اور نئے جمع کروا سکیں گے۔

آئی جی آفس نے چند روز قبل لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کو 603 بائیو میٹرک سکینر ڈیوائسز جاری کر دی تھیں۔ مرکزی ڈیٹا بیس مضبوط کرنے کا فیصلہ ریکارڈ یافتہ ملزموں کے بار بار جرائم میں ملوث ہونے پر کیا گیا۔ پولیس کو مرکزی ڈیٹابیس سے اہم کیسز میں ریکارڈ یافتہ ملزموں کے ملوث ہونے کا پتہ چل سکے گا۔ قانون شکن افراد کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بیس جمع کرنے سے تفتیش میں فائدہ ہوگا۔ یاد رہے قبل ازیں گرفتار ملزمان کو تصدیق کیلئے ایس پی آفس لے کر جانا پڑتا تھا۔ 



 
خبر کا کوڈ : 936569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش