0
Sunday 6 Jun 2021 16:09

علامہ سید جواد نقوی نے تحریک بیداری کے مسئولین کا اعلان کر دیا

ابرار الحسینی مرکزی مسئول اور مظہر شاہ مسئول پروفیشنلز آف تحریک بیداری مقرر
علامہ سید جواد نقوی نے تحریک بیداری کے مسئولین کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی زیر صدارت جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ سید جواد نقوی نے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے نئے مسئولین کے تقرر کا اعلان کیا۔ علامہ سید جواد نقوی نے سید ابرار حسین الحسینی کو مرکزی مسئول تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور سید مظہر حسین شاہ کو مسئول پروفیشنلز آف تحریک بیداری امت مصطفیٰ پاکستان مقرر کر دیا ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ توقع ہے کہ دونوں عہدیدار اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے، جبکہ سید ابرار حسین الحسینی اور سید مظہر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ علامہ سید جواد نقوی کا ان پر اعتماد ان کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریک کی سربلندی اور کامیابی کیلئے بھرپور محنت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 936575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش