QR CodeQR Code

علامہ سید جواد نقوی نے تحریک بیداری کے مسئولین کا اعلان کر دیا

ابرار الحسینی مرکزی مسئول اور مظہر شاہ مسئول پروفیشنلز آف تحریک بیداری مقرر

6 Jun 2021 16:09

سید ابرار حسین الحسینی اور سید مظہر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ علامہ سید جواد نقوی کا ان پر اعتماد ان کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریک کی سربلندی اور کامیابی کیلئے بھرپور محنت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی زیر صدارت جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ سید جواد نقوی نے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے نئے مسئولین کے تقرر کا اعلان کیا۔ علامہ سید جواد نقوی نے سید ابرار حسین الحسینی کو مرکزی مسئول تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور سید مظہر حسین شاہ کو مسئول پروفیشنلز آف تحریک بیداری امت مصطفیٰ پاکستان مقرر کر دیا ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ توقع ہے کہ دونوں عہدیدار اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے، جبکہ سید ابرار حسین الحسینی اور سید مظہر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ علامہ سید جواد نقوی کا ان پر اعتماد ان کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریک کی سربلندی اور کامیابی کیلئے بھرپور محنت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 936575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936575/علامہ-سید-جواد-نقوی-نے-تحریک-بیداری-کے-مسئولین-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org