QR CodeQR Code

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون اور راکٹ حملے

6 Jun 2021 16:27

ذرائع کے مطابق ایک راکٹ بھی نامعلوم مقام سے فوجی اڈے کے اندر آکر گرا۔ یہ فوجی اڈہ امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ہے اور اس وقت بھی یہاں امریکی فوجی موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر نامعلوم جگہ سے بھیجے گئے 2 ڈرون مار گرائے گئے۔ عراقی فوج نے کہا ہے کہ مغربی عراق میں عین الاسد فوجی اڈے کے اوپر دو ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی فوجیوں کے زیر استعمال اس فوجی اڈے پر ایک ماہ قبل بھی ایک مسلح ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ عراقی فوج کے مطابق امریکی فوج کے دفاعی نظام نے ان ڈرونز کو تباہ کیا، اس سے چند گھنٹے قبل بغداد ائیرپورٹ کے اوپر ایک راکٹ کوبھی تباہ کیا گیا، اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔ دیگر ذرائع کے مطابق ایک راکٹ بھی نامعلوم مقام سے فوجی اڈے کے اندر آکر گرا۔ یہ فوجی اڈہ امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ہے اور اس وقت بھی یہاں امریکی فوجی موجود ہیں۔ عراق میں اتحاد کے فوجی آپریشن کے ترجمان کرنل وائن میروٹو نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مذکورہ راکٹ بغداد سینٹر فار ڈپلومیٹک سپورٹ کے نزدیک گرا تاہم کسی قسم کے نقصان کے اطلاع نہیں ملی۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 936577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936577/عراق-میں-امریکی-فوجی-اڈے-پر-ڈرون-اور-راکٹ-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org