0
Sunday 6 Jun 2021 16:30

خمیس مشیط میں واقع جارح سعودی اہداف پر یمنی ڈرون حملہ

خمیس مشیط میں واقع جارح سعودی اہداف پر یمنی ڈرون حملہ
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے یمن کی جانب سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے خلاف آج علی الصبح ہونے والے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔ جارح سعودی شاہی رژیم کے ساتھ منسلک نیوز چینل العربیہ نے اس حوالے سے نشر کی جانے والی اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز کے ایک خودکش ڈرون طیارے کی جانب سے حجاز کے جنوب میں واقع عسیر کے قریب سعودی فوجی اتحاد کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب جارح سعودی فوجی اتحاد کے ہوائی دفاع کا دعوی ہے کہ اس نے حملہ آور یمنی ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی ٹریک کر کے تباہ کر دیا ہے۔ قبل ازیں عرب نیوز چینل الجزیرہ نے یمنی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں انجام پانے والی کامیاب زمینی کارروائی میں 80 سے زائد جارح سعودی فوجی زخمی و ہلاک اور دسیوں گرفتار ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 936578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش