QR CodeQR Code

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ

6 Jun 2021 17:23

صوبائی انتظامیہ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گذشتہ 4 روز کے دوران بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد تک بڑھ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ گذشتہ چند دنوں میں صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ 4 روز کے دوران بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

مزید بتایا جا رہا ہے کہ دو روز قبل صوبے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 8 فیصد، 3 روز قبل 6 اعشاریہ 4 فیصد اور 4 روز قبل 5 اعشاریہ 32 فیصد تھی۔ گذشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 690 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 140 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بلوچستان میں کورونا کے یہ مثبت کیسز 12 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 484 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 105 کا رزلٹ مثبت آیا۔ صرف کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 7 فیصد رہی۔


خبر کا کوڈ: 936581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936581/بلوچستان-میں-کورونا-وائرس-کے-پھیلاؤ-کی-شرح-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org