QR CodeQR Code

امریکہ کو ہوائی اڈے دینا ملکی سلامتی کیخلاف ہوگا، عبدالغفور راشد

6 Jun 2021 19:43

مختلف وفود سے گفتگو میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ 20 سال سے امریکہ نے افغانستان میں بیٹھ کر قتل و غارتگری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں کیا، تو مقبوضہ کشمیر میں بھی کچھ نہیں کر سکے گا، مقبوضہ کشمیر میں امریکی اڈے دینے کی اطلاعات درست نہیں، پاکستان کو اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، حکومت امریکی اڈوں پر اسٹینڈ لے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ امریکی افواج کو پاکستان کے ہوائی اڈے دینا ملکی سلامتی، خود مختاری اور آزادی کے خلاف ہوگا۔ افغانستان کیخلاف ایئربیس کسی صورت نہیں دینے چاہئیں۔ عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ہم افغانستان کے مظلوم عوام کیساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال سے امریکہ نے افغانستان میں بیٹھ کر قتل و غارتگری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں کیا، تو مقبوضہ کشمیر میں بھی کچھ نہیں کر سکے گا، مقبوضہ کشمیر میں امریکی اڈے دینے کی اطلاعات درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، حکومت امریکی اڈوں پر اسٹینڈ لے، صرف امریکہ ہی نہیں عالمی طاقتوں روس اور چین کی بھی پاکستان کی جغرافیائی اہمیت میں دلچسپی ہے، گرم پانیوں تک رسائی کیلئے روس افغانستان میں قتل و غارت گری کروا چکا ہے، مگر اسے سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہوا اور دم دبا کر بھاگنا پڑا، یہی حال امریکا کا ہونے جا رہا ہے۔ اس لیے پاکستان کو اپنی جغرافیائی اہمیت کا انداز کرنا چاہیے، کسی صورت اڈے امریکہ کو نہیں دینے چاہیں۔


خبر کا کوڈ: 936597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936597/امریکہ-کو-ہوائی-اڈے-دینا-ملکی-سلامتی-کیخلاف-ہوگا-عبدالغفور-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org