QR CodeQR Code

جارح سعودی عرب کی "ملک خالد" ایئربیس کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا ہے، جنرل یحیی سریع

6 Jun 2021 19:43

حملہ آور یمنی ڈرون طیارے کے ٹریک کر کے تباہ کر دیئے جانے پر مبنی سعودی دعوے کے فورا بعد ہی یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی ڈرون طیارے کی مدد سے جارح سعودی عرب کی ملک خالد ایئربیس کو انتہائی درستگی کیساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آج علی الصبح جارح سعودی عرب کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ اس کے ہوائی دفاع نے ملک کے جنوب میں واقع حساس فوجی تنصیبات پر حملہ آور خودکش یمنی ڈرون طیارے کو بآسانی ٹریک کر کے تباہ کر دیا ہے جس کے کچھ دیر بعد ہی یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ حجاز کے جنوب میں واقع جارح سعودی شاہی رژیم کی ملک خالد ایئربیس کو یمنی ڈرون طیارے کی مدد سے انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے ملکی ڈرون فورسز نے آج علی الصبح جوابی کاروائی کرتے ہوئے خمیس مشیط میں واقع جارح سعودی عرب کی ملک خالد ایئربیس کو ملک میں تیارکردہ قاصف-2k ڈرون طیارے کی مدد سے انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن کی جانب سے کیا جانے والا یہ حملہ یمنی عوام کے خلاف سعودی فوجی اتحاد کی مسلسل جارحیت کا ایک جواب ہے۔


خبر کا کوڈ: 936598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936598/جارح-سعودی-عرب-کی-ملک-خالد-ایئربیس-کو-کامیابی-کیساتھ-نشانہ-بنایا-ہے-جنرل-یحیی-سریع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org