0
Sunday 6 Jun 2021 19:51

گورنر پنجاب چودھری سرور کی جامعہ المنتظر آمد، علامہ ریاض نجفی سے ملاقات

گورنر پنجاب چودھری سرور کی جامعہ المنتظر آمد، علامہ ریاض نجفی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی، علامہ محمد حسین اکبر اور دیگر علماء سے ملاقات بھی کی۔ گورنر پنجاب سے گفتگو میں علماء نے یکساں نصاب کے نام پر نصاب میں متنازع تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور اتحادِ امت اسلامیہ کیلئے ضروری ہے کہ تمام مکاتب فکر کا نقطہ نظر قومی نصاب میں نظر آنا چاہیے، مگر نصاب کی تیاری میں کچھ ایسی بے احتیاطیاں کی گئی ہیں جن کی قطعی ضرورت نہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ نیا مجوزہ متنازع نصاب نافذالعمل ہو گیا تو نہ صرف فرقہ واریت کو ہوا ملے گی بلکہ مذہبی ہم آہنگی کے نام پر فرقہ واریت شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسا قومی نصاب تشکیل دے جس پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہو۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے یقین دہانی کروائی کہ وہ یکساں قومی نصاب پر متعلقہ محکموں کی توجہ مبذول کروائیں گے تا کہ کسی بھی اسلامی مکتب فکر کو اعتراض نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 936599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش