0
Sunday 6 Jun 2021 20:41

امام جعفر صادق (ع) کی ذات گرامی علوم شریعت اور اسلامی فقہ کا سرچشمہ ہے، آغا سید حسن

امام جعفر  صادق (ع) کی ذات گرامی علوم شریعت اور اسلامی فقہ کا سرچشمہ ہے، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ آغا سید حسن موسوی سلسلہ امامت کی چھٹی کڑی حضرت امام جعفر صادق  (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے وابستگان قرآن و عترت بالخصوص حضرت ولی عصر (ع) اور رہبر معظم امام خامنہ ای کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کیا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام عالی مقام کی بے پناہ علمی و تدریسی خدمات کو اسلامی تاریخ کا ایک سنگمیل قرار دیا۔ آغا سید حسن نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق  (ع) کی ذات قدسیہ علوم شریعت اور اسلامی فقہ کا سرچشمہ ہے۔

آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ آپ (ع) نے تاریخ اسلام میں پہلی بار ایک حوزہ علمیہ کا قیام عمل میں لایا اور ایک منظم تدریسی عمل شروع کیا اسی حوزہ علمیہ سے شرف تلمذ حاصل کرنے والے کئی طلاب عالم اسلام کے بلند قامت مفسر، محدث، فقی اور ائمہ مسالک بن کر خدمت اسلام میں شاندار کردار ادا کرتے رہے امام نے اپنی ساری زندگی علوم دین کی تشہیر و تدریس اور دین و شریعت کی بالا دستی کی جدوجہد میں صرف کی وقت کے حکمرانوں نے امام (ع) کے وجود مبارک کو اپنے اقتدار و عیش کوشی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ تصور کرکے امام جعفر صادق (ع) کو درجہ شہادت پر پہنچا دیا۔
خبر کا کوڈ : 936600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش