QR CodeQR Code

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3.29 لاکھ سے زیادہ کیسز، 3876 افراد ہلاک

6 Jun 2021 20:32

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اب تک کورونا کے کل 22992517 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کے نئے کیسوں میں معمولی کمی آئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 329942 نئے واقعات ہوئے ہیں، جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 3876 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 356082 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اب تک کورونا کے کل 22992517 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں 249992 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 3715221 ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ اب تک 19027304 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جو راحت کی بات ہے۔ بازیابی کی شرحیں بہتر ہورہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی بازیابی کی شرح بڑھ کر 82.75 فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 18 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ 10 مئی کو 1850110 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 305600187 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 936602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936602/بھارت-میں-گزشتہ-24-گھنٹوں-کے-دوران-3-29-لاکھ-سے-زیادہ-کیسز-3876-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org