QR CodeQR Code

اگر غاصب صیہونیوں نے مسجد اقصی میں قدم رکھا تو آسمان انکے سروں پر دے مارینگے، یحیی السنوار

6 Jun 2021 21:04

یونیورسٹی طلاب کیساتھ گفتگو کے دوران فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما نے غاصب صیہونیوں کی اشتعال انگیز "پرچم ریلی" پر انہیں سختی کیساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صیہونی مسجد اقصی کی بیحرمتی کرنے کو پلٹے تو ہم بھی واپس پلٹ جائینگے اور پھر زمین و آسمان کو انکے سروں پر دے مارینگے جبکہ ہمیں اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما یحیی السنوار نے یونیورسٹی طلاب کے ساتھ گفتگو کے دوران غاصب صیہونیوں کو مسجد اقصی میں قدم رکھنے پر سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔ فلسطینی خبرررساں ایجنسی صفا کے مطابق انتہاء پسند صیہونیوں کی جانب سے جمعرات کے روز قدس شریف میں "پرچم ریلی" منعقد کرنے کی اشتعال انگیز کال کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صیہونی مسجد اقصی کی بیحرمتی کرنے کو پلٹے تو ہم بھی واپس پلٹ جائیں گے اور پھر زمین و آسمان کو ان کے سر پر دے ماریں گے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہمیں کوئی شک و شبہ نہیں۔

واضح رہے کہ انتہاء پسند غاصب صیہونی آبادکاروں کی جانب سے آئندہ جمعرات کے روز قدس شریف میں "پرچم ریلی" کے انعقاد کی اشتعال انگیز کال دی گئی تھی درحالیکہ عبری کیلنڈر کے مطابق سال 1967ء میں قدس شریف پر پہلے صیہونی قبضے کی سالگرہ کے دن منعقد کی جانے والی یہ اشتعال انگیز ریلی، گذشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو برپا کی جانا تھی جسے اس وقت موجود شدید تناؤ کی کیفیت اور بین الاقوامی دباؤ کے باعث موخر کر دیا گیا تھا۔ صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت کے مطابق اس صیہونی ریلی میں شرکت کرنے والوں نے قدیمی قدس شریف میں واقع مسجد اقصی کے دروازوں باب العامود، باب الساہرہ، باب الاسباط اور مسجد اقصی کے دوسرے صحنوں سے گزرتے ہوئے "صحن البراق" میں جمع ہونا تھا۔


خبر کا کوڈ: 936608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936608/اگر-غاصب-صیہونیوں-نے-مسجد-اقصی-میں-قدم-رکھا-آسمان-انکے-سروں-پر-دے-مارینگے-یحیی-السنوار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org