0
Sunday 6 Jun 2021 22:21

فلسطینی مزاحمت کی تنبہ پر اسرائیلی وزیر جنگ کیجانب سے "پرچم ریلی" نہ نکالنے کا مطالبہ

فلسطینی مزاحمت کی تنبہ پر اسرائیلی وزیر جنگ کیجانب سے "پرچم ریلی" نہ نکالنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے شدت کے ساتھ خبردار کئے جانے پر قدس شریف میں غیر قانونی طور پر آباد انتہاء پسند یہودی آبادکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصی میں منعقد کی جانے والی "پرچم ریلی" نہ نکالیں۔ صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غاصب صیہونی وزیر جنگ کی جانب سے صیہونی فوجی و پولیس کمانڈروں، اٹارنی جنرل اور دوسرے اعلی اسرائیلی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس کے بعد قدس شریف کے (انتہاء پسند و غیر قانونی) یہودی آبادکاروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جاری ہفتے کے دوران "پرچم ریلی" کے انعقاد سے پرہیز کریں۔ بینی گینٹز نے اس ریلی کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقریب کے لئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے جو روزمرہ کی زندگی اور سفارتی عمل (غزہ کے ساتھ جنگبندی) کو درہم برہم کر کے رکھ دیں گے۔ غزہ کے ساتھ کسی بھی نئی جنگ میں الجھنے سے شدید خوفزدہ صیہونی وزیر جنگ نے ہنگامی اجلاس میں شریک تمام صیہونی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی کابینہ کے چناؤ کے ساتھ مخصوص آئندہ ہفتے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیں اور انتہائی ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما یحیی السنوار نے یونیورسٹی طلاب کے ساتھ گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انتہاء پسند صیہونی آبادکاروں کو سختی کے ساتھ خبردار کیا اور کہا تھا کہ اگر وہ مسجد اقصی کی بیحرمتی کو پلٹے تو ہم بھی واپس پلٹ جائیں گے اور پھر زمین و آسمان کو ان کے سروں پر دے ماریں گے۔
خبر کا کوڈ : 936621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش