QR CodeQR Code

ناران کاغان اور بابوسر روڈ کو کھول دیا گیا

6 Jun 2021 22:25

این ایچ اے نے بابوسر ٹاپ پر برف ہٹالی لی ہے اور روڈ کو ہر قسم کی گاڑیوں کیلئے کھول دیا ہے۔ بابوسر شاہراہ کھلنے کے بعد گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کی سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ناران کاغان اور بابوسر روڈ کو کھول دیا گیا۔ این ایچ اے نے بابوسر ٹاپ پر برف ہٹالی لی ہے اور روڈ کو ہر قسم کی گاڑیوں کیلئے کھول دیا ہے۔ بابوسر شاہراہ کھلنے کے بعد گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کی سفری مشکلات میں کمی آئے گی کیونکہ اس روٹ سے اسلام آباد سے گلگت تک ڈیڑھ سو کلومیٹر مسافت کم ہوگی۔ یاد رہے کہ بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری کی وجہ سے یہ شاہراہ سال میں سات ماہ بند رہتی ہے۔ ہر سال ناران کاغان اور بابوسر کے زریعے ہزاروں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں۔ شاہراہ کے کھلنے کے بعد جی بی میں سیاحوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 936623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936623/ناران-کاغان-اور-بابوسر-روڈ-کو-کھول-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org