1
Sunday 6 Jun 2021 23:27

ماحولیاتی آلودگی عالمی مسئلہ بن چکا ہے، آلودگی کم کرنے کیلئے شجرکاری ضروری ہے، انجینئر سخاوت علی

ماحولیاتی آلودگی عالمی مسئلہ بن چکا ہے، آلودگی کم کرنے کیلئے شجرکاری ضروری ہے، انجینئر سخاوت علی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے کہا ہے کہ آسائشوں اور طاقت کے پیچھے بھاگتے انسان نے سب سے زیادہ ماحولیات کو تہہ و بالا کیا ہے۔ مصنوعی کھاد بنائی جا رہی ہے جو یقینا انسانی غذائی آلودگی کا سبب بن رہی ہے، ذرائع آمد ورفت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہاہے، صنعتوں کو بڑھانے پر زور دیا جا رہاہے، پلاسٹک کی اشیا بڑھ چڑھ کر بازار میں دستیاب ہیں اور رہی سہی کسر مہلک ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال ہے جس نے پوری دنیا کو آلودہ کیا ہوا ہے۔ آلودگی کو کم کرنے کے لیے نچلی سطح تک لوگوں میں آگاہی مہم شروع کریں گے تاکہ لوگ اس مسئلے کو سمجھ سکیں۔ آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری بہترین ذریعہ ہے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کا۔ انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے کارکنان ماحولیاتی آلودگی سے نجات کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اور بھرپور شجرکاری مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا بلکہ شجرکاری سے گرمی کی شدت کو بھی کم کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی سے بچاو کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 936630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش