0
Sunday 6 Jun 2021 23:48

صیہونی مجرموں کی جوابدہی کا وقت آن پہنچے گا، سعید خطیب زادہ

صیہونی مجرموں کی جوابدہی کا وقت آن پہنچے گا، سعید خطیب زادہ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے مقبوضہ قدس شریف کے تازہ ترین حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں تاکید کی ہے کہ صیہونی مجرموں سے جواب طلب کئے جانے کا وقت بھی بالآخر آن پہنچے گا۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں سعید خطیب زادہ نے لکھا کہ حتی نیتن یاہو نے حکومت سے نکلتے نکلتے بھی فلسطینیوں کے خون بہانے میں پاگل پن کی حد تک اپنا حصہ ڈالا ہے۔ سعيد خطیب زادہ نے لکھا کہ ان تمام لوگوں کو شرم آنی چاہئے جنہوں نے اسرائیلی جرائم میں موثر کردار ادا کیا اور ان جرائم کے ارتکاب میں مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مجرموں کی جوابدہی کا وقت ضرور آئے گا اور دنیا اسرائیلی رژیم کا ماضی کبھی نہیں بھولے گی۔

خبر کا کوڈ : 936637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش