QR CodeQR Code

لیہ، ایم ڈبلیو ایم اور پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی رہنمائوں کی ملاقات، مشترکہ لائحہ عمل پر گفتگو

7 Jun 2021 00:05

دوران ملاقات ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء صفدر خان نے کہا کہ ہم ان شاء اللہ ملکر انسانیت اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرینگے اور اُنکا سہارا بنیں گے، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب حق کی فتح ہوگی اور انقلاب کا سورج طلوع ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے وفد نے لیہ میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنمائوں سے ملاقات کی، ملاقات میں مستقبل میں مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمودالحسن مصطفائی اور ضلعی صدر عوامی تحریک لیہ سید انعام اللہ گیلانی موجود تھے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے صوبائی سیکرٹری عزاداری صفدر حسین خان، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ساجد حسین اسدی، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد حسین خان گشکوری، جمیل حسین خان، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا رضوان جعفری اور دیگر موجود تھے۔

دوران ملاقات دونوں جماعتوں کے قائدین نے نئے ساسی عزم اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، پی اے ٹی کے رہنمائوں نے 17جون کو سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی، جسے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے قبول کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماu صفدر خان نے کہا کہ ہم ان شاء اللہ مل کر انسانیت اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کریں گے اور اُن کا سہارا بنیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب حق کی فتح ہوگی اور انقلاب کا سورج طلوع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 936640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/936640/لیہ-ایم-ڈبلیو-اور-پاکستان-عوامی-تحریک-کے-صوبائی-رہنمائوں-کی-ملاقات-مشترکہ-لائحہ-عمل-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org