0
Monday 7 Jun 2021 01:16

پشاور میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

پشاور میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ گرفتار شوہر نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے افغان کالونی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 936644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش